5

نوجوان 8منٹ میں 46ڈونٹ کھاگیا

سان ڈیاگو : امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں پیٹو افراد کے درمیان ڈونٹ کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دلچسپ مقابلے میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے پیٹو افراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ ڈونٹ کھاتے نظر آئے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل سات یا آٹھ ڈونٹ کھا پائے وہیں کیلیفورنیاسے تعلق رکھنے والے 27سالہ پیٹو نوجوان میٹ سٹون نے 8منٹ میں 46ڈونٹ کھا کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں