4

نین سکھ:شادی میں ہوائی فائرنگ ، 3سالہ بچہ زخمی

لاہور: شاہدرہ کے علاقے نین سکھ میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ سے گھر کی چھت پر کھڑا تین سالہ بچہ محبوب زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے نین سکھ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران بارات میں موجود افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر گھر کی چھت پر کھڑا تین سالہ بچہ محبوب زخمی ہوگیا،بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،شاہدرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے بعد دولہا سلمان عرف چاند، اس کے باپ عبد السلام اور دوست ادریس کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں