4

محبت ختم ہوئی تودنیابھی باقی نہیں رہے گی ،عارف لوہار کا یقین

لاہور: نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے جب محبت ختم ہو جائے گی تو دنیا کا بھی اختتام ہو جائے گا، جو لوگ اپنے والدین کی عزت اور ان سے عشق کرتے ہیں دنیا ان سے عشق کرتی ہے ۔ عارف لوہار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ لوگ رشتوں کو اہمت نہیں دیتے لیکن ایک وقت آتا ہے جب انہیں اس کا احساس ہوتا ہے اور وہ دیواروں سے سر ٹکراتے ہیں ۔رشتوں کی مضبوطی کے لئے ہمیں ایک دوسر ے کی بات کو برداشت کرنا چاہیے اور عزت واحترام دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ والدین کی عزت کرنیوالے کوبے انتہاعزت ملتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں