48

سٹارک چھٹی مرتبہ قوم کو ورلڈکپ کا تحفہ دینے کیلئے پرعزم

لندن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ہر میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں اورخواہش ہے کہ چھٹی مرتبہ عالمی ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ پیش کروں۔ اپنے ایک بیان میں سٹارک نے کہا کہ میگا ایونٹ کے مسلسل دو میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور آج بھارت کوبھی زیر کرلیں گے ۔ بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہوگا اور پوری ٹیم کی تمام تر توجہ اس پر مرکوز ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں