29

کراچی میں بچی سے زیادتی کرنے والا کم عمر ملزم گرفتار

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں کم عمر ملزم فرقان نے چار سالہ بچی ع کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں فرقان کے والد اور کئی رشتے داروں کو حراست میں لیا تھا تاہم اتوار کو رات گئے ملزم فرقان کی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جس میں اس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزم فرقان کی عمر بھی 18 برس سے کم بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں