2

بھارت میں مینڈک کی شاد ی

نئی دہلی : سب سے بڑی جمہوری حکومت کہلانے کے دعویدار ملک بھارت میں توہم پرستی کی ایک اور نئی مثال سامنے آگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر اودوپی میں گزشتہ روز خشک سالی سے چھٹکارا پانے کیلئے مینڈکوں کی شادی کروادی گئی۔شادی کی اس تقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے ڈالے ۔اس حیرت انگیز اور توہم پرستی والی شادی میں مینڈک دلہے کو خوب سجایا گیا وہیں اس کی دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں