19

اوباش نے ساتھیوں سے ملکر دوشیزہ اغوا کرلی

کبیروالا: تفصیل کے مطابق کبیروالا کے علاقے طارق آبا د کے رہائشی منظور احمد کے گھر ظفر اقبال کا آنا جانا تھا جس دوران ظفر اقبال نے اسکی ہمشیرہ کوثر بی بی سے تعلقات استوار کرلئے ، گزشتہ روز تمام اہلخانہ کام کاج کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے کہ ملزم ظفر اقبال ساتھیوں کے ہمراہ گھر داخل ہو گیا اور کوثر بی بی کوہمراہ لائی کار میں بٹھاکر لے گیا ،صدر پو لیس نے مغویہ کے بھائی محمد پرویز کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں