24

اداکارہ ہانیہ عامر نے رواں سال شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو پیغام میں رواں سال شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر اپنے ویڈیو پیغام میں رواں سال شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ،ابھی تک انہوں نے عاصم اظہر اور اپنے رشتے کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا ہے ۔ہانیہ عامر کے قریبی دوستوں کا کہناہے کہ اداکارہ رواں سال ٹی وی ڈراموں میں مصروفیات کے باعث شادی سے گریز کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں