3

پرتگال نے یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لزبن : پرتگال نے یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ہالینڈ کو کانٹے کے مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر تین برسوں میں دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پرتگال میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں میزبان ٹیم اور ہالینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے پرتگال کا ساتھ دیا اور اس نے حریف ٹیم کو 1-0 گول سے ہرا کر ٹائٹل جیتا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 60ویں منٹس میں پرتگالین کھلاڑی گونسالو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پرتگال نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں