3

افغانستان:حقانی نیٹ ورک کے 12کمانڈر ہلاک

قندھار،کابل: سکیورٹی فورسز نے طالبان کی قید سے عام شہریوں سمیت 57افراد آزاد کرا لئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے صوبہ خوست میں حقانی نیٹ ورک کے 12 کمانڈرہلاک کرنے اور 3 شدت پسندوں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیاہے ۔بتایاگیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی موادبھی قبضے میں لیا گیاہے ۔سرکاری فورسز نے شمالی صوبے بغلان اور قندوز میں کارروائیاں کر کے طالبان کے دو حراستی مراکز میں قید 57 افراد کو رہا کرا لیا۔رپورٹ کے مطابق قندوز کے ضلع اقطاش میں طالبان کی جیل سے 13 افراد کو رہا کرایاگیا۔ 12 کمانڈر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں