26

اگلا نمبر شاہد عباسی کا ہے :فیصل واوڈا

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سوال پر ٹی وی گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا اسحاق ڈار، علی عمران ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے ، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں؟ ان تمام شکلوں کیلئے جیلیں کم پڑ گئی ہیں،وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کے سکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم نے خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دیا ۔وفاقی وزیر نے کہا نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80کروڑ روپے لئے ، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید بتایا ایل این جی کیس میں ہمارے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف بہت سے اہم ثبوت موجود ہیں ، انہیں بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ فیصل واوڈا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں