3

عوام ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس اداکریں :مہوش حیات

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام پاکستانی عوام پر زوردیا کہ وہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکرتے ہوئے ٹیکس ادا کریں اور یہ نہ سوچیں کہ ہمارے ملک نے ہمارے لئے کیا کیا ہے بلکہ یہ سوچیں کے آپ اپنے ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک ہونے اور ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے کا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کریں اگر ہم پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں