41

ماسکومیں آتشبازی،ہزاروں پٹاخے چل گئے

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکومیں قومی دن کے موقع پر شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے اس شاندار فائر ورک شو میں ہزاروں پٹاخوں کا استعمال کر کے آسمان پر ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے ،شہریوں نے آتش بازی کے مظاہرے کو خوب انجوائے کیا۔ اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں دیکھ دنیا بھر سے کئی صارفین نے تعریف کی اور کچھ نے اسے پیسے کا ضیاع قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں