77

پانچ برآمدی سیکٹرز کیلئے زیرو ریٹنگ فوری بحال کی جائے ،لاہور چیمبر

لاہور: لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پانچ برآمدی سیکٹرز کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت فوری طور پر بحال کرے کیونکہ اس کی واپسی سے کاروباری برادری میں شدید بے چینی اور پریشانی پیدا ہوئی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زیروریٹنگ کی سہولت کے خاتمے سے حکومت کے محاصل کم ہونگے اور ادائیگیوں کا توازن بگڑے گا، حکومت ریفنڈز کی ادائیگیوں کے لیے ایک خودکار سسٹم متعارف کرائے ، 75 فیصد ریفنڈز بل آف لیڈنگ کی تصدیق شدہ کاپی کی فراہمی پر بینکوں کے ذریعے جبکہ بقیہ پچیس فیصد 30 دن کے بعد ایکسپورٹس پروسیڈز کے بعد ادا کردیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیرو ریٹنگ اسٹیٹس ختم نہ کرے کیونکہ ملکی برآمدات کا بیشتر حصہ انہی شعبوں سے وابستہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں