90

نوٹنگھم میں بارش کا راج ،ورلڈکپ کا چوتھا میچ بھی بہہ گیا

نوٹنگھم : کرکٹ کے عالمی کپ 2019 میں بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز ٹورنامنٹ کی دو ناقابل شکست ٹیموں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ میں بے نتیجہ ختم ہو گیا۔نوٹنگھم میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک نہ ہوسکا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔اس سے قبل برسٹول میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول میچ کے بعد اسی مقام پر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ بھی بارش کے سبب نہیں ہو سکا تھاجبکہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساؤتھمپٹن میں میچ شروع تو ہوا لیکن چند اوورز کے بعد شدید بارش کے سبب اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے ایک پوائنٹ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ بدستورپہلے نمبر پرہے ۔آسٹریلیا دوسرے ،بھارت تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،سری لنکاپانچویں ،ویسٹ انڈیز چھٹے ،بنگلہ دیش ساتویں ،پاکستان آٹھویں ،جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں