34

پنجاب پولیس میں ہیپاٹائٹس کا بڑھتا ہوا مرض

لاہور: ہیپاٹائٹس کا مرض خاموش قاتل، پنجاب پولیس میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مر ض کو روکنے کے لیے اہلکاروں کی سکریننگ کا سلسلہ شروع ۔ لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں ماتحت افسران اور اہلکاروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے۔ محکمہ پولیس میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا اہلکاروں کی سکریننگ کے بعد تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز تفصیلات ڈی آئی جی ویلفیئر کو بھجوائیں گے۔ ویلفیئر برانچ مرض کا شکار اہلکاروں کے ڈیٹا کو سٹنرلائز کریگی۔ ریکارڈ ایک جگہ اکٹھا ہونے کے بعد اہلکاروں کا فری علاج کروایا جائے گا۔ علاج کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی جائیگی جس کیلئے متعلقہ ڈی پی اوز کی رپورٹ لازم ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں