49

جاپان میں شراب پی کر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی

ٹوکیو: جاپان میں شراب پی کر ڈرون اڑانے پرپابندی عائد کردی گئی جبکہ اس جرم کے مرتکب ہونیوالے فرد کیلئے قید اورجرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں شراب پی کر ڈرون اڑانے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیاہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو جیل جانا پڑے یا 2800ڈالر جرمانہ بھرنا پڑے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات، ایئر پورٹس اور فوجی تنصیبات کے قریب بھی ڈرون اڑانے کی ممانعت ہوگی ،جاپان کی پارلیمنٹ اس حوالے باقاعدہ قانون سازی کرکے اسے آئین کا حصہ بنادیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں