47

پنجاب بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا:افضل کھوکھر

رائے ونڈ : ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ حکومت ہمارے خلاف کرپشن اور بے بنیاد الزامات کو ثابت نہیں کرسکی ، مشکل وقت کئی بار آیا لیکن اللہ نے ہمیشہ سرخروکیا ،اب بھی خدا سے بہتری کی امید ہے ،عوام کی بے لوث خدمت کا جنون ہے ،کوئی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا ،انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر مبنی بجٹ مہنگائی کا طوفان لائے گا ،پنجاب بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، بدترین بجٹ سے قبل معیشت دم دے چکی ہے ، عام ٹیکسی والے ، لانڈری والے اور ڈاکٹر پر 16فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے ،غریب گلیوں میں نکل آیا تو انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب نہیں انتقامی سیاست ہو رہی ہے ، عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمارے ساتھ خود اٹھنا اور استحصالی نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا ،مسلم لیگ نون مہنگائی بے روزگاری کے طوفان پر خاموش نہیں رہ سکتی، زہر قاتل بجٹ سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں