46

بلاول ،مریم ملاقات ایک نسل کا دوسری نسل کو تحفظ،فردوس

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے بلاول اور مریم نواز کی ملاقات ایک نسل کی واردات کا دوسری نسل کی جانب سے تحفظ کرناہے ،ان کا بس ایک ہی خیال ہے کہ کسی طرح سیاسی انتشار پیدا کرکے عمران خان کوکمزور کریں تاکہ نیب کے شکنجے کوڈھیلا کرکے عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لے سکیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹمیں میزبان ام رباب سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت ملک میں اداروں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان میں سب کیلئے یکساں قانون اور یکساں رویے ہوں۔ انہوں نے کہا اگر اپوزیشن ملک میں جلسے کرتی ہے تو اپوزیشن کو ذاتی طور پر زندہ رہنے کیلئے کوئی چورن تو بیچنا ہے ، اگر وہ آہ وبکا نہ کریں تو میڈیا میں ان پر توجہ کون دیگا ۔انہوں نے کہا ان کے لیڈرجیل جائیں توبیمارپڑجاتے ہیں اور جیل سے نکلتے ہی صحت مندہوجاتے ہیں۔ آدھے لٹیرے جیلوں میں بیماراورباقی ملک سے فرارہیں۔ راناثنااللہ کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا راناثنااللہ کاذاتیات کونشانہ بنانادفاع میں دلائل نہ ہونے کاثبوت ہے ،بہتان اورالزام تراشی ان کاپراناوتیرہ ہے ، ایک قانونی نوٹس سے راناثنا اللہ کوآرام نہیں آیا،مزیددواکی ضرورت ہے ،وہ فکرنہ کریں ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کاحساب باقی ہے ۔ فردوس عاشق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں