45

خواب دیکھنا دماغ کےلیے فائدہ مند ہے، تحقیق

کیوٹو: جاپانی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات سے دریافت کیا ہے کہ خواب دیکھتے دوران دماغ کو آکسیجن اور فرحت بخش غذائی اجزاء کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ سے فاسد مادّوں کی صفائی میں بھی بہتری آتی ہے۔آج یہ بات ثابت شدہ ہے کہ انسانوں کے علاوہ کئی جانور بھی سوتے میں خواب دیکھتے ہیں۔خواب دیکھنے کی وجہ سے نیند میں انسانوں اور جانوروں کے بند پپوٹوں میں حرکت کرتی ہوئی آنکھیں صاف دکھائی دیتی ہیں جن سے ’’خوابیدہ حالت‘‘ کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔میڈیکل سائنس میں (سوتے دوران) آنکھوں کی اس تیز حرکت کو ’’ریپڈ آئی موومنٹ‘‘ (REM) بھی کہا جاتا ہے جو خوابیدہ حالت کی مخصوص نشانی کا درجہ بھی رکھتی ہے۔اب تک کی تحقیقات میں جاگتے دوران، گہری نیند میں اور خوابیدہ نیند (REM sleep) کے وقت دماغ میں خون کے بہاؤ کی متعدد بار پیمائشیں لی جاچکی ہیں مگر اِن تحقیقات کے نتائج ایک دوسرے سے بہت مختلف بلکہ مخالف بھی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں