10

بھارت سے شکست: ورلڈکپ کے بعد ٹیم، مینجمنٹ میں تبدیلیوں کی تیاریاں

لاہور: ورلڈکپ میں بری کارکردگی اور بھارت شکست کے آفٹر شاکس، ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔منیجمنٹ میں ہیڈ کوچ سمیت غیر ملکی کوچز فارغ ہو جائیں گے۔ سینئر کھلاڑیوں سمیت ٹیم میں 5 کی چھٹی کا بھی امکان ہے، شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سمیت ٹیم مینجمنٹ کے معاہدوں میں توسیع ناممکن ہے۔ ہیڈ کوچ کا ٹیلنٹ بھی پاکستان سے ڈھونڈنے کا امکان ہے جبکہ چیف سلیکٹر کے لیے بھی نئے نام گردش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں