19

ٹریفک حادثات میں 5سالہ بچہ اور دوبہن بھائی جاں بحق

راولپنڈی : ٹریفک حادثات کے دوران پانچ سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ لڑائی جھگڑوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ، گرجاروڈچک جلال دین میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل پر جانے والے حمید عمر 29سال اور اسکی بہن شاہدہ رشید عمر 39سال کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں تیزرفتار ٹریکٹرنے گلی میں کھیلنے والے پانچ سالہ عبداﷲ کو کچل کر مارڈالا، ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا،تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار عزیز سلطان کو ٹکر مار کر زخمی کردیا،تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسکین وبابری وغیرہ نے شکیل کو چاقو مار کر زخمی کردیا،تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں یاسر ، امین اور انکی والدہ وغیرہ نے گھر آنے والے عباس اور اسکے کزن زاہد کو تشددکانشانہ بنادیا،تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں ارسلان وغیرہ نے شمس الحسن کو گولی مار کر زخمی کردیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں