19

سید نور کا ایران کے اشتراک سے نئی فلم بنانے کا اعلان

کراچی : ہدایتکار سید نور نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا جس کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اردوفلم ‘‘چین آئے نہ’’ کے بعد ایک بار پھر سید نور نئی فلم بنائیں گے ۔اس فلم کو وہ ایران کے ساتھ کو پروڈکشن کے طور پر بنائیں گے جس میں اداکارہ صائمہ بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی ۔ وہ ٹی وی ڈرامہ میں مصروفیات کی بنا پر فلم انڈسٹری سے دور ہو چکی تھیں اس بار سید نور ان کو دوبارہ فلم انڈسٹری میں مصروف دیکھنا چاہتے ہیں ۔ فلمی و سینما ٹریڈ سے وابستہ شخصیات نے فلمسازی کے عمل میں سید نور اور دیگر کا فلم پروڈکشنز میں دلچسپی لینا فلم انڈسٹری کے استحکام کیلئے خوش آئند امر قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں