82

کیرولین گارشیا نے نوٹنگھم اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نوٹنگھم : فرانس کی کیرولین گارشیا نے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں کیرولین گارشیا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی ڈونا ویکچ کو کانٹے کے مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 2-6، 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا ساتواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے ۔دریں اثنا برطانوی کھلاڑی ڈین ایونز نے ایگون نوٹنگھم چیلنج اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں روسی کھلاڑی ایوگینی ڈونزکوئے کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں