26

نوراں لعل میوزیکل شوزمیں آوازکا جادو جگانے کینیڈا پہنچ گئیں

لاہور” نامورگلوکارہ نوراں لعل میوزیکل شوزمیں اپنی آواز کاجادوجگانے کیلئے کینیڈا پہنچ گئیں ،پہلا میوزیکل شو ٹورنٹو کے کینیڈین کنونشن سنٹر میں 21جون کو ہوگا ،جس میں نوراں لعل کے علاوہ مظہر راہی ، دیباکرن اوردیگرفنکاربھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔نوراں لعل نے بتایاکہ میں کینیڈامیں دوہفتے قیام کروں گی ،اس دوران ٹورنٹوکے علاوہ دوسرے کئی شہروں میں ہونیوالے میوزیکل شوزمیں بھی گائیکی کا مظاہرہ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں کینیڈامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بے حدمشکور ہوں جو مجھے ہرسال پرفارمنس کے لئے مدعو کرتی ہے ،گزشتہ برس میری گائیکی کو پسندکرنیوالوں نے مجھے ایوارڈسے بھی نواز اتھا۔انکاکہناتھاکہ کینیڈا میں اپنے ایک نغمے کی ویڈیوریکارڈنگ بھی کروں گی جسے عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں