116

لاہور ہائیکورٹ، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف سماعت پر سماعت آج ہو گی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کیخلاف سماعت پر سماعت آج ہو گی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کیلئے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے دوران سپیکر پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کرسکتا،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق دوران تفتیش کسی ادارے کو مداخلت کا اختیارنہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کے جاری کئے گئے پروڈکشن آرڈغیرقانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قراردے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں