118

حضرت دیوان بابا حاجی شیر ؒ چاولی مشائخ کے 1372 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 9 جولائی سے ہو گا۔

بورےوالا: حضرت دیوان بابا حاجی شیر ؒ چاولی مشائخ کے 1372 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 9 جولائی سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا حاجی شیر ؒ دیوان چاولی مشائخ کے 1372 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز غسل مزار شریف و چادر پوشی سے 9 جولائی کو ہو گا۔ تین روزہ سالانہ تقریبات کے دوسرے روز 10 جولائی محفل نعت و سماع جبکہ تیسرے اور آخری روز 11 جولائی کو ختم شریف اور رات کو رسم چراغاں سے سالانہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمان بگوی ، اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر اوقاف و دیگر سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں سے معززین علاقہ کے ساتھ ملکی و غیر ملکی زائرین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے عرس مبارک کی تقریبات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں