18

گوجرانوالہ تھانہ صدر کامونکی دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر عارف محمود خان نے ایک ڈکیت گینگ محنت کرکے ٹیکنیکل طریقے سے گرفتار کیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ تھانہ صدر کامونکی دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر عارف محمود خان نے ایک ڈکیت گینگ محنت کرکے ٹیکنیکل طریقے سے گرفتار کیا جن کے خلاف پہلے بھی دو درجن سے زائد اقدام قتل ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں اور پوری فیملی کریمنل ہے حتیٰ کہ والدہ کا بھی ریکارڈ ہے ملزمان کے خلاف گوجرانوالہ شیخوپورہ گجرات میں مقدمات درج ہے ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور ایک گاڑی مہران تین موٹر سائیکل برآمد کیں تفصیلات کے مطابق اے ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل کامونکی فاروق احمد بجارانی کی نگرانی میں تھانہ صدر کامونکی دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر عارف محمود خان اور ان کی ٹیم میں محنت اور پروفیشنل طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان باجوہ جو سینٹر جیل سیالکوٹ میڈیکل آفیسر ہیں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹے میں ٹریس کرکے ملزمان عاطف عرف عاطی تنویر عرف تیرا کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا اور شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوایا جن کی شناخت پریڈ ہوئی ملزمان کے قبضے سے ڈاکٹر عرفان کی لائسنسی رائفل پمپ ایکشن میگزین بندوق 20 کارتوس 2پستول اور درجنوں گولیاں نقدی اور دیگر کاغذات اے ٹی ایم وغیرہ بھی برآمد کیے ملزمان نے 06 وارداتوں کو انکشاف کیا ہے اور ملزمان کا ایک ساتھی نواز عرف ماما کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے تفتیش جاری ہے ایس پی صاحب صدر آصف امین نے کہا کہ پولیس جب محنت کرتی ہے تو عوام میں پذیرائی ملتی ہے لوگ دعائیں دیتے ہیں اس گینگ کی گرفتاری سے عوام میں احساس تحفظ اور پولیس کے وقار میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ مہم مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری رہے گی انہوں نے تھانہ صدر دبنگ ایس ایچ او انسپیکٹر عارف محمود خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے دبنگ ایس ایچ او عارف محمود خان اور ان کے لیے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں