43

مفرور مجرم نے تصویر پر 15000لائیکس ملنے پر گرفتاری دیدی

کنیکٹکٹ: اب ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اس کی تصویر پر 29 ہزار لائیکس ملے ہیں اور اس نے گرفتاری دیدی ہے ۔گزشتہ ماہ کنیکٹیکٹ کے ایک مفرور مجرم اور ٹورنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس میں مجرم جوزے سمنس نے وعدہ کیا تھا کہ اگر اس کی تصویر پر 15 ہزار لائیکس آگئے تو وہ گرفتاری دیدے گا۔29 سالہ جوزے پر سات مقدمات عائد کئے گئے تھے اور وہ بار بار بلاوے کے باوجود نہ گرفتاری دے رہا تھا اور نہ ہی عدالت پہنچا تھا۔ پھر پولیس نے اس کی تصویر فیس بک پر جاری کی اس پر خود مجرم نے لکھا کہ اگر اس کی تصویر پر 15 ہزار لائیکس آجاتے ہیں تو وہ گرفتاری دیدے گا۔ اس کے بعد پولیس نے کئی مرتبہ جوزے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس کے بعد مزید لوگوں نے اسے شیئر کیا اور پسند کیا۔ اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے 19 جون کو جوزے نے اینفیلڈ پولیس ڈپارٹمنٹ فون کرکے کہا کہ وہ فلاں جگہ موجود ہے اور اسے گرفتار کرلیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں