71

کراچی چیمبر کا ایکسل لوڈ ریجیم مؤخر کرنے کا خیرمقدم

کراچی : کراچی چیمبر کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے ایکسل لوڈ ریجیم پر عمل درآمد 90دنوں کیلئے مؤخر کرنے پر وزارت مواصلات کے اقدام کو سراہا ہے ۔انہوں نے 20جون 2019کو جاری نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وزارت مواصلات نے ایکسل لوڈ ریجیم مؤخر کرکے بلاشبہ دانشمندانہ اقدام کیا ہے جس کو اُس وقت تک نافذ نہیں کیا جائے گا جب تک چیمبرز آف کامرس، گڈز ٹرانسپورٹرز،کسٹم ایجنٹس ، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، صنعتکار اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس پر متفق نہیں ہوجاتے ۔انہوں نے زور دیاکہ وزارت مواصلات ایکسل لوڈ ریجیم پر عمل درآمد کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق وضع کرے ۔ جنید ماکڈا نے کہاکہ بعض عناصر ایکسل لوڈ مہم کو مؤخر کرنے کے وزارت مواصلات کے اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن تاجر و صنعتکار برادری نے بڑے پیمانے پر اس فیصلے کا خیر مقدم اور مکمل حمایت کی ہے لہٰذا فیصلہ سازوں کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی سازشوں پر بالکل بھی توجہ نہ دیں جن کو قومی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات زیادہ عزیز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں