16

سابق مس ایشیاپیسیفک دیاعلی نے دبئی میں بیاہ رچا لیا

لاہور: مس ایشیا پیسیفک اور نامور ماڈل دیا علی نے دبئی میں شادی کرلی ۔شادی کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ہے جس کے بعد انہیں انکے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ دیا علی پاکستان میں ماڈلنگ اوراداکاری کرچکی ہیں،کئی عالمی فیشن مقابلوں میں بھی حصہ لیااور2016 میں مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتا۔ دیا علی دو برس قبل دبئی منتقل ہوگئی تھیں جہاں انہوں نے 2 روز قبل دھوم دھام سے شادی کی ،تقریب میں ان کے دوست اور قریبی رشتہ دار شریک تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں