کراچی: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھارتی ٹیم کو کامیابی کی دعا دے کر واپس لے لی ۔مانچسٹر میں بھارت نے پاکستان کو ہرایاتوبھارتی صحافی نے ویرات کوہلی کو مبارکباد کا ٹوئٹ کرتے ہوئے رواں ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی جس کے جواب میں حسن علی نے بھی ٹوئٹ کیا کہ ’’ہوگی آپ کی دعا پوری، مبارک ہو‘‘لیکن بعد میں انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
