21

انڈونیشیا: ماچس فیکٹری میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک

جکارتا:  انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرامیں ماچس فیکٹری میں آگ لگنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں تیس افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی، دروازہ لاک ہونے سے لوگ اندر پھنس گئے جس کی وجہ سے انہیں باہر آنے کا موقع نہیں ملا۔حکام کے مطابق جس فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا وہ ایک گھر میں بنائی گئی تھی، ہلاکتیں تیس ہیں تاہم ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی زندہ بھی بچا ہے یا نہیں۔ دھماکے کے بعد نعشیں بالکل جل گئیں جن کی شناخت بھی مشکل ہو گئی ہے۔ دھماکہ کے بعد فیکٹری کی دیواروں کا رنگ کالا سیاہ ہو گیا تاہم کچھ چل بسنے والوں کی نعشوں کے ٹکڑے دیواروں کیساتھ لگے ہوئے ملے۔سماٹرا پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ کی اطلاع ملی ہے جس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر رہے ہیں، تحقیقات کے بعد ہی میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں