66

ملک لوٹنے والوں سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، نصرت واحد

کراچی ; آصف علی زرداری کی جانب سے حساب کتاب چھوڑو اب آگے بڑھو کا بیان این آر او مانگنے کے مترادف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف جزا و سزا کے عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ ملک کو بیدردی سے لوٹنے اور معیشت کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے دور میں لئے گئے غیر ملکی قرضوں کیلئے کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان کو قرضوں کے دلدل میں پھنسانے والوں سے حساب کتاب لیا جائے گا۔ اربوں ڈالر قرضہ لے کر کہاں خرچ کیا گیا، اس کا جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی اور بیروزگاری کا احساس ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں