88

آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی لارڈز گراؤنڈ میں میچ دیکھا

لندن : ورلڈ کپ 2019ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لئے بڑی تعداد میں پاکستانی شائقین کرکٹ گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے کے لئے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پہنچے ۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں ہلہ گلہ کرتے نظر آئے ۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور بھی میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دونوں بیٹے بھی میچ دیکھنے پہنچے جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی انکلوژر میں موجود تھے ۔ لارڈز گراؤنڈ میں ہر جانب پاکستانی جھنڈوں کی بھرمار نظر آئی۔ زیادہ تر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارت سے ٹاکرے میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بہت زیادہ مایوس تھے لیکن اس کے باوجود بھی پر امید ہیں کہ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں کم بیک کرے گی۔ روزنامہ دنیا کے خصوصی نمائندے سے لارڈز میں شائقین کرکٹ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید تھی کہ چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل گرین شرٹس نے اپنے نام کیا تھا اس لئے بڑی امیدیں تھیں کہ اس ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ ہو گا ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں آئی سی سی کے مطابق تیس ہزار کے گنجائش والے گراؤنڈ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں ۔ میچ کے لئے نہ صرف لندن ، پاکستان بلکہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی شائقین پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے پہنچے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں