19

پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا :مریم نواز

لاہور : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم صفدر نے کہاہے کہ میری پریس کانفرنس کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار ومحبت کا رشتہ ہے ۔ وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے ۔ بجٹ تقریر کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ان کی میثاق معیشت کی پیشکش کو جو انہوں نے ستمبر 2018 میں کی تھی کو پائے حقارت سے ٹھکرا یا گیا ،جس کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا تھاکہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ۔ اس حوالے سے میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان مکمل طور پر متحد ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ،ہمارے مخالفین 30 سال سے یہ کوشش کرر ہے ہیں کہ دونوں بھائیوں کے درمیان تفرقہ ڈالا جائے مگر اللہ کے فضل و کرم سے شریف خاندان متحد ہے اور متحد ہی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں