11

ڈالر بلند ترین سطح پر، 3 روپے اضافے کےبعد 160 روپے میں ٹریڈنگ

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی میں 3 روپے اضافے کے بعد 160 روپے میں ٹریڈنگ ہونے لگی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی پھر اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے اضافے کے بعد 160 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔یاد رہے گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی اور قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت خرید 156 اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں