6

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ

لندن:  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا جب دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔اس وقت کپتان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 اوورز میں 24 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان ولیمسن 6 اور راس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، نیوزی لینڈ کو کم رنز پر روکنے کی کوشش کریں گے، عامر اچھی بولنگ کر رہے ہیں، کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم اچھی ہے، میچ میں شراکت بنانا اہم ہے، اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے، اپنی کاکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 106 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 54 میچز جیتے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 48 میں کامیاب رہی، ایک میچ ٹائی ہوا اور تین میچز بے نتیجہ رہے تھے۔ انگلینڈ کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 4 میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے تین جیتے۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو قومی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے دو میچز جیتے، تین میں شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، قومی ٹیم کے 5 پوائنٹس ہیں۔ ادھر کیوی ٹیم میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ہے اور اس نے پوائنٹس پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں