62

چیئرپرسن ایم ای پی انتھیا میکنٹائر کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برسلز میں ملاقات

برسلز :یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم ای پی انتھیا میکنٹائر کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برسلز میں ملاقات ، پاکستان ہائوس برسلز میں ہونے والی ملاقات میں سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر اور دیگر کشمیر دوست ممبران یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اورمسئلہ کشمیر کے لیے کردار پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپ کی چئیرپرسن ایم ای پی انتھیا میکنٹائر نے کہا کہ فریندز آف کشمیر گروپ مسئلہ کشمیر پر بھرپور لابی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ 31اکتوبر سے پہلے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کا دورہ بھی کرے گا تا کہ مقامی سطح پر بھی کشمیریوں سے ملاقاتیں کی جا سکیں اوردورے کی یورپی پارلیمنٹ میں رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت کے ساتھ مل کر برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیر پر تقریبات کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ میں بھی 10جولائی کو کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ریاست جموں و کشمیر کی تمام اکائیوں اور بیرون ملک کشمیریوں کے نمائندے شریک ہوں گے جس کے لیے تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین خصوصی معاونت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی اداروں اور عالمی برادری کے سامنے آواز اٹھاتا رہا ہے ۔ آج یہ امر خوش آئند ہے کہ برطانیہ ، یورپ ، او آئی سی کے علاوہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بھی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آوازبلند کررہے ہیں جس سے حکومت پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے ممبران یورپی پارلیمنٹ کو یقین دلایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں دنیا کے ہر فورم اور ایوان کے ممبر کو بلا روک ٹوک آزاد کشمیر و گلگت بلتستان جانے کی اجازت دے گی ۔ ہم نے ماضی قریب میں بھی برطانیہ و یورپی ممبران پارلیمنٹ کے فیکٹ فائنڈنگ گروپ کو ایل او سی تک تمام سہولتیں مہیاء کیں ۔ اسی بنیاد پر دونوں گروپس نے رپورٹس میں حالات کو واضح کیا اور بھارتی ظلم و بربریت کو اجاگر کیا ۔ دریں اثناء جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے فرینڈز آف کشمیر گروپ کی چئیرپرسن ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر اور ان کے ساتھیوں کا پوری کشمیری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔ ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر نے ایک ہفتہ قبل برطانوی ویزر خارجہ ایم پی جیریمی ہنٹ سے ملاقات کر کے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے بات کی اور کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور برطانوی حکومت کو اس کے حل کے لیے معاونت کی بھی اپیل کی تھی ۔ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر کی کاوشوں سے برطانیہ مڈ لینڈ سے متعدد کنزرویٹو ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں