5

زمینوںسے بے دخلی، فائرنگ:شہریوںکا آر پی او دفتر کے باہر مظاہرہ

راولپنڈی : آرپی او آفس کے سامنے پی پی 4پنڈی گھیب کے گاؤں راول سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مکینوں نے فائرنگ سے 3افراد زخمی ہونے اور ملکیت کے ثبوت ہونے کے باوجود زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش پر احتجاج کیا اور پولیس پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس اور ڈی پی او کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ گزشتہ روز درجنوں مسلح اہلکار پولیس اور محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ گاؤں میں آئے اور زمینیں خالی کرانے کی کوشش کی۔ گاؤں کے مکینوں نے احتجاج کیاتو ان پر فائرنگ کی گئی جس سے امانت ، اسلم اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ آر پی او نے مظاہرین کی قیادت کرنے والے اسلم نمبردار اور شاہد سمیت دیگر معززین کو بلا کر یقین دلایا کہ معاملے کی انکوائری ہو گی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں