44

1992 کی تاریخ دہرانے والی ٹیم کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے زبردست پیغام جاری کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک بادی دی ہے ، بہترین کارکردگی پر بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور حارث سہیل کو بھی مبارکباد دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد ی ۔ وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو بھر پور کم بیک پر مبارک دیتے ہوئے حارث سہیل اورشاہین آفریدی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ عمران بہترین اننگ کھیلنے پر بابر اعظم کوبھی مبارک باد دی ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی قومی ٹیم کوکامیابی پر مبارکباد دی ، انہوں نے شاہین آفریدی کو باﺅلنگ اوربابر اعظم کوبہترین بیٹنگ کرنے پر مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں