9

امریکہ : 93 سالہ خاتون کی جیل جانے کی خواہش پوری

نیویارک: امریکا سے تعلق رکھنی والی معمر خاتون نے جیل جانے کی انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کیا گیا۔امریکی ریاست مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی خاتون جوزی برڈس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے لمبے ہاتھوں کا ذاتی تجربہ کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے تمام زندگی اچھے طریقے سے گزاری دی۔جوزی اس خواہش کو اپنی آخری خواہش قرار دے رہی تھیں اور انہیں ان کی خواہش پر دو آف ڈیوٹی پولیس افسران نے ہتھکڑیاں پہنائیں جو انہوں نے خوشی خوشی پہن لیں۔جوزی کی پوتی کا کہنا تھا کہ انہیں چائے اور کیک پیش کرنے سے پہلے بہت سختی سے تفتیش بھی کی گئی تھی۔خاتون کی عمر 93 برس ہے اور ان کی 6 بیٹیاں، 20 پوتے پوتیاں، 28 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں۔جوزی کی پوتی کے مطابق ان کی نانی پر پولیس افسران نے فرضی چوری کا الزام لگایا ۔انہیں باقاعدہ ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر پولیس سٹیشن لے جایا گیا جہاں ان سے سختی سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔مانچسٹر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس افسران کی جانب سے بھرپور تجربہ دینا پر وہ بہت خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں