7

ڈرامہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری ،نئے پروڈکشن ہاؤسز کھلنے لگے

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی ، نئے پروڈکشن ہاؤسز کھلنے لگے جسے فنکاروں نے ڈرامہ انڈسٹری کے مستقبل و استحکام کیلئے خوش آئند قرار دیدیا۔ گزشتہ روز کراچی میں2 نئے پروڈکشن ہاؤسز کی ڈرامہ سیریل ’’ درد رکتا نہیں ‘‘ اور وڈیو گیت’’ خماریاں‘‘ کی تعارفی تقریب ہوئی جس میں پروڈیوسر ذیشان ، ڈرامہ رائٹر سیما غزل ،گوہر رشید ، اسماعباس اوردیگر نے شرکت کی ۔ اسما عباس کاکہناتھاکہ اب ڈرامہ انڈسٹری میں اچھے لوگ سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔سیما غزل نے کہا کہ اس سے ڈرامہ انڈسٹری کو استحکام ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں