18

خاتون نے شیر کو گھونسے مار مار کر اپنے ننھے بچے کو بچالیا

کیلیفورنیا: ایک ماں نے اپنے پانچ سالہ بچے کو پہاڑی شیر (ماؤنٹین لائن) کے چنگل سے خالی ہاتھوں لڑ کر اس وقت بچالیا جب درندہ اسے کے بچے کو گھسیٹنا چاہ رہا تھا۔اگرچہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہیں لیکن اسے زخم اور خراشیں آئی ہیں۔ تاہم کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلی حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچے پر 65 پاؤنڈ وزنی شیر نے حملہ کیا جسے اسے کی ماں نے گھونسے مار مارکر اپنے پانچ سالہ بیٹے کو بچالیا ہے۔شیر کے بھنبھوڑنے سے بچے کے سر، گردن اور اوپری دھڑ پر خراشیں آئی ہیں۔ جب ماں نے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنی تو وہ فوراً وہاں پہنچی اور شیر کی گرفت سے بچے کو آزاد کرالیا۔ یہ واقعہ کیلاباساس میں پیش آیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے بچے کی ماں کو ہیرو قرار دیا ہے جس نے سوچے سمجھے بغیر شیر کو مارنا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں