30

سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کادن ،خاندان کے صرف5 افراد ملاقات کر سکیں گے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میںآج ملاقات کا دن ہے ،محکمہ داخلہ نے نوازشریف سے ملاقاتیں محدودکردیں ،نوازشریف سے صرف اہلخانہ ہی مل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ہے ، محکمہ داخلہ نے نوازشریف سے ملاقاتیں محدودکردیں ،جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز کی طبیعت خراب ہے،ڈاکٹروں کی رائے پر پارٹی رہنماﺅں کی ملاقاتیں منسوخ کی گئیں ،ڈاکٹروں نے نوازشریف کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے سابق وزیراعظم سے صرف اہلخانہ ہی مل سکیں گے،جیل حکام کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے صرف 5 قریبی عزیزوں کوملنے کی اجازت ہوگی،نوازشریف سے ملاقات کاوقت دوپہر2 بجے تک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں