8

فلم ’’باجی ‘‘ کی کل سے 62 سینما گھروں میں نمائش کا آغاز

لاہور: فلم کے ہدایت کار ثاقب ہیں جبکہ کاسٹ میں میرا،آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی اور محسن عباس شامل ہیں۔بتایاگیاہے کہ فلم کی تشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے ، فلم کی نمائش پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی کی جارہی ہے ۔اداکارہ میرا کاکہناہے کہ باجی میرے کیریئر کی شاندار فلم ہے ،اس کی ریلیز کے بعد لوگ مجھے ہمیشہ باجی کے نام سے یاد رکھیں گے ۔میں پرامیدہوں کہ شائقین میری اداکاری سے محظوظ ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں