6

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور دیگر بدعنوانیوں کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور دیگر بدعنوانیوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے موثر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکام کو 7 دنوں میں احکامات پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔دسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی اہم ملاقات کی اور انھیں ڈالر کی قدر میں اضافے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے انھیں مالی معاملات سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں