7

چینی نوجوان نے باسکٹ بال کھیلنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کردیا

شنگھائی: آپ نے باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بال باسکٹ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا نشانہ شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نظر آنے والے چینی نوجوان ڈرون کے ذریعے باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔چینی طالبعلم ژیانگ شوشینگ نے ایک شو میں چیلنج پورا کرنے کی ٹھانی اور ڈرون میں باسکٹ بال کو پکڑنے کیلئے شکنجہ فٹ کیااور ڈرون اُڑاتے ہوئے باسکٹ کا بیس میٹر اونچائی سے ایسا شاندارنشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔چینی نوجوان کے اس شاندار شاٹ پر ججز سمیت شائقین بھی دنگ رہ گئے اور سکی مہارت کی خوب داد دی۔باسکٹ بال پھینکنے والے ڈرون پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں جو باسکٹ کو نشانہ بنانے میں مددگار ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے چینی نوجوان کے اس دلچسپ کرتب کو بے انتہا پسند کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں