45

40 ہزار والے بانڈ کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں،ا سٹیٹ بینک

کراچی: چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی رجسٹریشن کے معاملے میں اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو ایجنٹ مافیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ40ہزار روپے کا بانڈ کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں، 40ہزار روپے کا بانڈ کیش کرانے پر 40ہزار روپے ہی ملیں گے ۔اسٹیٹ بینک ترجمان کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مرکزی بینک کا دفاتر کے باہر ایجنٹوں سے کوئی تعلق نہیں، شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 40 ہزار والے بانڈز سے متعلق صارفین کے پاس 31 مارچ 2020تک کا وقت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں