8

آفرین پری آج سے سٹیج ڈرامے میں چھکے چھڑائیں گی

لاہور: اداکارہ آفرین پری کو سٹیج ڈرامہ’’ چھکے چھڑادوں گی‘‘ کے مرکز ی کردار میں کاسٹ کرلیاگیا ،جس کی نمائش آج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہوگی۔ڈر امہ مصنف وہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک اورپروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں آفرین پری ،سنہری خان،شیلاچودھری،ہیرجٹ،تابندہ علی،حامد رنگیلا، مختارچن،اسدمکھڑا،شجرعباس اور آغاجانی شامل ہیں۔ آفرین پری کاکہناتھا کہ میں تھیٹر کے علاوہ فلموںمیں بھی مصروف ہوں، فلم شریکے دی اگ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اورمزید فلمیں زیر تکمیل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں